Sunday, June 28, 2020

لاڑکانہ آمد پر وزیراعظم عمران خان کی 135 ڈشز سے تواضع کی جھوٹی خبر نکلی



 لاڑکانہ آمد پر وزیراعظم عمران خان کی 135 ڈشز سے تواضع کی خبر غلط نکلی۔ 
 نجی نیوز چینل نے اپنے رپورٹر کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے خبر چلانے پر معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی 17 جون کو لاڑکانہ آمد پر ایک خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم کی تواضع 135 ڈشز سے کی گئی۔ خبر میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ آمد پر وزیراعظم عمران خان کی ہرن، تیتر، مچھلی، مرغابی اور بریانی سمیت 135 ڈشز سے تواضع کی گئی۔ 24 نیوز کے مطابق لاڑکانہ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کے رات کے کھانے کے لیے 135 الگ الگ کھانے بنائے گئے۔ ان کھانوں میں ہرن روسٹ، تیتر روسٹ، مرغابی، بریانی، بہہے، زردہ، لوکی کا حلوہ، مچھلی روسٹ، ڈبرہ فرائی مچھلی، مٹن شرغہ، ران روسٹ، سجی، چکن پکوڑا، مٹن پکوڑا، کوفتے اور دوسری ڈشز بنائی گئیں

Friday, June 26, 2020

وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافہ، پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا اسی طرح سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101 روپے 46 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔